پاکستان

نوازشریف کی انٹری’ شہباز شریف کی چھٹی، فواد چوہدری نے بھی دعویٰ کر دیا

میں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی' (ن) لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے، ان سے مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں: فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوازشریف کی سیاست میں انٹری کے بعد شہباز شریف کی چھٹی ہو جائے گی کیونکہ شہباز شریف کے پاس کچھ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹی سے بات ہوجائے تو پی ٹی آئی کے اندر شور مچ جاتا ہے، تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، اختلاف ہوسکتے ہیں جب کہ بانی پی ٹی آئی لڑائی ہار گئے تو ملک لڑائی ہار جائے گا، عوام کو قانون کی بالادستی کے لیے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی قیادت نواز شریف کے پاس ہے، ان سے مذاکرات بہتر ہوسکتے ہیں، شہباز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں، نواز شریف ملک میں سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کرسکتے ہیں،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button