پاکستان
نوازشریف کی ضد،جسٹس (ر) رمدے نگران وزیراعظم؟ صحافی عبدالمالک کا دعویٰ
میاں نوازشریف جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کو نگران وزیراعظم بنانے کے خواہاں ہیں لیکن تاحال اس پر اتفاق نہیں ہوسکا: عبدالمالک

لاہور(کھوج نیوز) سینئر اینکر پرسن عبدالمالک نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی ضد کی وجہ سے تاحال نگران وزیراعظم کا نام فائنل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کو نگران وزیراعظم بنانے کے خواہاں ہیں جس پر اتفاق نہیں ہوسکا ۔ عبدالمالک نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ اتحادی حکومت کے تمام سٹیک ہولڈرز اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان نگران وزیراعظم کے لئے جن ناموں پر اتفاق ہو چکا ہے صحافتی حلقے اس سے لاعلم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحفیظ شیخ اور فواد حسن فواد سمیت بہت سے نام سیاسی حلقوں میں گردش کر رہے ہیں تاہم یہ سب افواہیں ہیں جن کو سنجیدہ نہیں لیا جاسکتا۔