پاکستان

نوازشریف کی واپسی،تیاریاں شروع،کس شہرمیں اُتریں گے؟پتا چل گیا

آئندہ الیکشن میں ن لیگ 30 فیصد نئے چہروں کے ساتھ انتخاب کے میدان میں اترے گی

لاہور(کھوج نیوز)  سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی کی تیاریاں تقریبا شروع کر دی گئیں ہیں اور وہ دورہ یورپ سے واپسی پر لندن میں پریس کانفرنس کے دوران پاکستان واپس آنے کی تاریخ اور حکمت عملی کا اعلان کریں گے ۔
زرائع نے دعویٰ کیاہے کہ نوازشریف آئندہ 48 گھنٹوں میں لندن واپس پہنچیں گے جہاں وہ اعلیٰ قیادت سے مشاورت کے بعد پریس کانفرنس کے دوران پاکستان واپسی کی تاریخ اور اپنی حکمت عملی کا اعلان کریں گے ۔

نوازشریف کے استقبال کیلئے لاہورکو منتخب کرلیا گیاہے ، آئندہ الیکشن میں ن لیگ 30 فیصد نئے چہروں کے ساتھ انتخاب کے میدان میں اترے گی ، آئندہ انتخابات سے متعلق تمام پلاننگ نوازشریف خود کر رہے ہیں، نوازشریف کی وطن واپسی پردیگر پارٹیوں کے رہنماﺅں کی ن لیگ میں شمولیت کی فہرستیں بھی تیارکرلی گئیں ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button