نوازشریف کی واپسی’ پٹرولیم مصنوعات سمیت ڈالر کی قیمتوں میں نمایاں کمی
پٹرول کی قیمت میں 40 روپے اور ڈالر کی قیمت میں 1روپے 2پیسے کی کمی صرف اور صرف نوازشریف کی واپسی کیلئے گرائونڈ بنائی جا رہی ہے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی واپسی کے اعلان کے بعد پٹرولیم مصنوعات سمیت ڈالر کی قیمتوں میں نمایاں کمی منظر عام پر آئی ہے۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق نگراں حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں یکدم 40روپے کی کمی کے ساتھ ساتھ آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 2 پیسے کی کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کی نسبت روپے کی قدر میں بہتری کو نوازشریف کی وطن واپسی سے مشروط کر دیا ہے اور کہا جا رہا ہے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی سمیت ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کے اقدامات نوازشریف کی واپسی کیلئے گرائونڈ بنائی جا رہی ہے تا کہ سابق وزیراعظم واپس آئے تو عوام بھرپور طریقے سے ان کا استقبال کریں۔