پاکستان

نوازشریف کی وطن واپسی ،اسٹیبلشمنٹ اب رکاوٹ نہیں

جاوید لطیف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو 1990 سے بار بار مائنس کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز)نوازشریف کی وطن واپسی ،اسٹیبلشمنٹ اب رکاوٹ نہیں بنے گی ،بڑا دعویٰ کردیارپورٹ کے مطابق سابق وفاقی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اب مائنس کرنے کی کوئی کوشش نظر نہیں آرہی، وہ ستمبر کے وسط میں پاکستان واپس آئیں گے اب ان کی واپسی میں اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کوئی رکاوٹیں نہیں ہیں۔ جاوید

لطیف نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو 1990 سے بار بار مائنس کرنے کی کوششیں کی جاتی رہیں، ایک طاقت ور ادارے کی جانب سے کبھی جو رکاوٹیں ہوا کرتی تھی وہ اب گزشتہ آٹھ 9 ماہ سے نظر نہیں آ رہیں، کسی ادارے کی جانب سے نواز شریف کو مائنس کرنے کی اب کوشش نظر نہیں آ رہی۔


رہنما ن لیگ نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی اب ختم ہو گئی ہے، سیاست دانوں کو اب اپنی سی وی قوم کے سامنے پیش کرنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بغیر 2017 کا پاکستان بنانا ممکن نہیں ہے، وہ ستمبر کے وسط میں پاکستان واپس آئیں گے، ان کی واپسی کا فیصلہ 15 ستمبر کے بعد ہو جائے گا ویسے بھی نواز شریف کے بغیر کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button