نوازشریف کی وطن واپسی پراستقبال،بڑے انتشارکا خدشہ
نوازشریف کی وطن واپسی پر منعقد کئے جانے والے عوامی اجتماع کے دوران فساد برپا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہونے والے استقبال اور جلسہ کے دوران بڑے انتشار کا خدشہ ظاہر کردیا گیا،ذرائع کے مطابق ملک کے حساس اداروں نے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ سطح کی قیادت کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کچھ انتشار پسند عناصر سابق وزیراعظم نوازشریف کی وطن واپسی پر منعقد کئے جانے والے عوامی اجتماع کے دوران فساد برپا کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں،اس لئے اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ نوازشریف وطن واپسی پر سب سے پہلے اپنے کیسز اور قانونی معاملات کو حل کرنے کے لئے اقدامات کریں اگر انھیں جیل بھی جانا پڑے تو چلے جائیں عدالتوں کی جانب سے ضمانتیں ملنے کے بعد جلے جلوس کریں ۔تاکہ شرپسند عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کامیان نا ہوسکیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن میں موجود نوازشریف جو 21 اکتوبر کو پاکستان واپس آنے کی تیاری کرہے ہیں کو حساس اداروں کی جانب سے ملنے والی اطلاعات سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے اس سلسلے میں لندن میں نوازشریف نے اپنی وطن واپسی کے لئے حفاظتی حکمت عملی پر مشاورت شروعکردی ہے۔