نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے ٹکٹ کنفرم، ”کھوج نیوز ” نے تاریخ بتا دی
سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے تین تاریخوں 5 ستمبر، 11 ستمبر یا پھر 16 ستمبر تک کی ٹکٹیں بک کروائی گئی ہیں

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے لئے ٹکٹ کنفرم ہو گئی ہے جبکہ کھوج نیوز نے بک کروائی گئی تاریخ سامنے لے آیا ہے۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف کو ان کے غیر ملکی ڈاکٹروں نے وطن واپسی کی اجازت دے دی ہے اور ان کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے لئے تین مختلف تاریخوں کی ٹکٹیں بک کروا لی گئی ہیں جن کے مطابق سابق وزیراعظم 5 ستمبر، 11 ستمبر یا پھر 16 ستمبر تک پاکستان واپس پہنچ جائیں گے ۔ اس سلسلے میں ان کے مختلف عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کے معاملات پر قانونی ماہرین سے مشاورت بھی مکمل کرلی گئی ہے اور سزائوں کے خلاف اپیل دائر کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ میاں نوازشریف وطن واپس پر ناصرف اپنے قانونی معاملات کا دفاع کریں گے بلکہ آئندہ انتخابات کے لئے الیکشن مہم کی قیادت بھی کریں گے ۔