پاکستان
نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں تبدیلی کی افواہوں میں کتنی سچائی؟ شہباز شریف بول پڑے
قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی' تاریخ میں تبدیلی کے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں: شہباز شریف

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں تبدیلی کی افواہوں میں کتنی سچائی؟ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف بول پڑے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے مشورہ کیلئے بلایا جس وجہ سے یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ صحافی نے سوال کیا کہ گوجرانوالہ میں آپ کی کوئی ملاقات ہوئی ہے؟۔ جس پر صدر مسلم لیگ ن نے جواب دیا کہ کونسی ملاقات،گوجرانوالہ میں کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی گیا ہوں۔