پاکستان
نوازشریف کی پاکستان واپسی کا سفر شروع
نوازشریف کی وطن واپسی کا سفر شروع، لندن کو خیر باد کہہ کر سعودی عرب روانہ ہوگئے، سعودی عرب سے یو اے ای اس کے بعد قطر جائیں گے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی پاکستان واپسی کا سفر شروع ہوگیا ہے ، وہ 21اکتوبر کو ملک واپس پہنچ کر مینار پاکستان میں جلسہ سے خطاب کرینگے۔
کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان واپسی کا سفر شروع کر دیا ہے انہوں نے اپنا سفر امن کا پیغام دیتے ہوئے کیا ہے۔ واضح رہے کہ نوازشریف پاکستان پہنچنے سے پہلے سعودی عرب جائیں گے اور وہاں سے یو اے ای پہنچیں گے جبکہ چین نے بھی نوازشریف کو وطن واپسی سے قبل دورے کی دعوت دی تھی۔