پاکستان

نوازشریف کےاستقبال کےلئے(ن) لیگی کارکنان کو ایئرپورٹ جانےسےکیوں روکا گیا؟

مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے استقبال کیلئے کارکنان ائیرپورٹ نہیں جائیں گے بلکہ ان کو پارٹی قیادت نے مینار پاکستان پہنچنے کا کہہ دیا۔

لاہور (کھوج نیوز))نوازشریف کےاستقبال کےلئے(ن) لیگی کارکنان کو ایئرپورٹ جانےسےکیوں روکا گیا؟ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے استقبال کیلئے کارکنان ائیرپورٹ نہیں جائیں گے بلکہ ان کو پارٹی قیادت نے مینار پاکستان پہنچنے کا کہہ دیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے استقبال کیلئے پارٹی کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی نگرانی میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں، پارٹی قیادت نے کارکنان کو 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پہنچنے کی کال دی ہے۔ 

دوسری جانب لاہور ایئرپورٹ پر نوازشریف کی آمد پر کارکنان کی بجائے پارٹی کی سینئر قیادت کو آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت میں عوامی استقبال سے خطا ب کریں گے۔ ملک بھر سے آنیوالے دیگر رہنما اور کارکنان مینار پاکستان پر جمع ہوں گے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button