پاکستان
نوازشریف کے استقبال کیلئے کتنے لاکھ افراد ایئر پورٹ پہنچیں گے؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا
تقریبا 10 لاکھ لوگ نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور ائیرپورٹ پر موجود ہوں گے جبکہ اسلام آباد میں ایسا استقبال نہیں ہو سکتا ہے: سیف الملوک

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے استقبال کیلئے کتنے لاکھ افراد ایئر پورٹ پہنچیں گے ؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیف الملوک نے دعویٰ کیا کہ تقریبا 10 لاکھ لوگ نواز شریف کے استقبال کے لیے لاہور ائیرپورٹ پر موجود ہوں گے جبکہ اسلام آباد میں ایسا استقبال نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس لیے قیادت کو کہا ہے کہ استقبال لاہور ایئرپورٹ پر ہو تو زیادہ اچھا ہوگا ۔پورے پاکستان سے قافلے لاہور پہنچیں گے۔ مال روڑ پر قافلوں کو اکٹھا کیا جائے گا وہاں سے ایک جلوس کی شکل میں لاہور ایئر پورٹ پہنچا جائے گا۔ابتدائی طور پر تیاریوں کے حوالیسے تمام چیزیں مریم نواز خود دیکھ رہی ہیں۔