پاکستان
نوازشریف کے لئے”طاقتوروں” کا "پیغام” کیا تھا
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لندن میں میاں نوازشریف سے ملاقات کی تھی جس میں انھوں نے ملک کے "طاقتور حلقوں کو ایک اہم پیغام پہنچایا تھا

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے لئے "طاقتوروں” کا "پیغام” کیا تھا،حقائق سے پردہ اُٹھ گیا ،ذرائع کے مطابق گزشتہ روز گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لندن میں میاں نوازشریف سے ملاقات کی تھی جس میں انھوں نے ملک کے "طاقتور حلقوں کو ایک اہم پیغام پہنچایا تھا جس میں نوازشریف سے دریافت کیا گیا تھا کہ اُن کے پاس پاکستان کو درپیش معاشی بحران کے لئے کوئی حل موجود ہے ؟اس سوال کے ضواب میں میاں نوازشریف نے کسی قسم کا تبصرہ کرنے اور مسائل کے حل کے لئے تجاویز پیش کرنے کی بجائے یہ مطالبہ دوہرایا تھا کہ وہ ان تمام کرداروں کا بلا امتیاز احتساب چاہتے ہیں جنھوں نے عمران خان کو ملک پر مسلط کیا اور یہاں غربت،بےروزگاری اور مہنگائی جیسےعذاب عوام کو بھگتنا پڑے