نواز شریف اور شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کی کھلی چھوٹ مل گئی
لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف درخواستیں واپس کردیں
لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نوازشریف اور سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کو الیکشن لڑنے کی کھلی چھوٹ مل گئی، جس کے بعد ن لیگی رہنمائوں میں خوشی ک لہر دوڑ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ٹربیونلز کے فیصلوں کے خلاف دائر تمام درخواستوں پر فیصلے سنائے گئے۔ شہری شاہد اورکرزئی نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں جنہیں برانچ نے تاخیر سے دائر ہونے پر واپس کردیا۔ اس کے علاوہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے (ن) لیگ کی آمنہ حسین اور پیپلز پارٹی کی شگفتہ چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواستیں منظور کرلیں۔