پاکستان
نواز شریف اور مریم نواز آج پنجاب کے عوام کو بڑی خوشخبری دینگے
عوام بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے کسی بڑے ریلیف کی توقع کر رہے ہیں
لاہور (کھوج نیوز )پنجاب حکومت کی جانب سے بڑے ریلیف کی خوشخبری ملنے والی ہے۔اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے موجودہ صدر اورسابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تھوڑی دیر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ عوام بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے کسی بڑے ریلیف کی توقع کر رہے ہیں۔
بجلی کے نرخوں میں لگاتار اضافوں سے عوام کا جینا محال ہو چکا ہے اور آج توقع کی جاری ہے کہ بڑی خوشخبری پنجاب حکومت کی جانب سے ملے گی ۔مخصوص صارفین جن میں غرباء بھی شامل ہیں ان کے لئے سبسڈی حکومت پنجاب ادا کرے گی۔ عوامی ریلیف کے کئے دیگر اقدامات متوقع۔