نواز شریف اور مریم نواز سے امیر مقام کی ملاقات میں کیا طے پایا؟
نواز شریف اور مریم نواز سے امیر مقام کی ملاقات ' سیاسی و معاشی صورتحال بالخصوص خیبرپختونخوا سے متعلق پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا
![ameer muqam meet with nawaz sharif and maryam nawaz news](https://i0.wp.com/www.khouj.com/wp-content/uploads/2023/04/ameer-muqam-meet-with-nawaz-sharif-and-maryam-nawaz-news.jpg?resize=780%2C470&ssl=1)
جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے جدہ میں مشیر وزیراعظم و صدر ن لیگ خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے ملاقات کی ہے ،ملاقات میں چیف آرگنائزر مریم نواز بھی موجود تھے ،ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کے حوالے سے پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
قائد محمدنوازشریف نے انجینئرامیرمقام کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور پارٹی کیلئے انکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پارٹی کے اندر ڈسپلن ہر حال میں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔مشیر وزیراعظم انجینئرامیرمقام نے قائد محمد نوازشریف و چیف آرگنائزر ن لیگ محترمہ مریم نواز صاحبہ کو عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دی۔انجینئرامیرمقام نے قائد محمد نوازشریف کو بہترین الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انکی قیادت میں ن لیگ نے پہلے بھی وطن عزیز کو لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی سے نجات دلائی، موٹرویز کا جال بچھایا اور معاشی استحکام لائے اورانشا ء اللہ اب بھی پاکستان کو بحرانوں سے نکالے گی۔