پاکستان

نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف کو فوراً وطن واپس کیوں بھیجا جا رہا ہے؟ اہم خبر آگئی

قائد ن لیگ نے وطن واپسی سے قبل شہباز شریف کو واپسی میں حائل قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ذمہ داری دیدی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی واپسی کا معاملہ، شہباز شریف کو فوراً وطن واپس کیوں بھیجا جا رہا ہے؟ اس حوالے سے اہم خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد ن لیگ میاں نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملے پر بڑی پیشرفت ہوئی ہے،قائد ن لیگ نواز شریف نے شہباز شریف کو پاکستان جاکر قانونی معاملات دیکھنے کی ہدایت کردی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ن لیگ شہباز شریف اپنے قائد کی ہدایت پر کل رات وطن واپس پہنچیں گے،شہباز شریف واپس آنے کے بعد قانونی ٹیم سے اہم مشاورتی میٹنگ کرینگے،شہباز شریف کو نواز شریف کی واپسی میں حائل قانونی رکاوٹوں کو دور کرنے کی ذمہ داری مل گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button