
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ نگران حکومت کو منتخب حکومت والے اختیارات دینے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی نگران حکومت پر اعتراض ہے اور پیپلز پارٹی کو نگران حکومت کو منتخب حکومت والے اختیارات دینے پر بھی اعتراض ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں جو حکومت ابھی چل رہی ہے، نہیں پتا چل رہا کہ نگران ہے یا منتخب۔