پاکستان

نگران سیٹ اپ:اتحادی جماعتوں کےدرمیان فارمولا طےپاگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) نگران سیٹ اپ:اتحادی جماعتوں کےدرمیان فارمولا طےپاگیا، رپورٹس کے مطابق نگران سیٹ اپ کیلئے اتحادیوں کےدرمیان وزارتوںں کی تقسیم کا فارمولا طےپاگیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  سمیت دیگر اتحادیوں کے اسلام آباد میں ڈیرے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ کیلئے اتحادیوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا فارمولا طے پا گیا ،اتحادی نگران اپنی وزارتوں کیلئے نام وزیراعظم کو دیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کی ممکنہ طوالت پر اتحادیوں کو تحفظات ہیں ،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگران سیٹ اپ ممکنہ طور پر 6ماہ تک چل سکتا ہے ، عام انتخابات آئندہ سال فروری یا مارچ میں ہونے کا امکان ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button