پاکستان

نگران وزیراعظم پر پھڈا،اسٹیبلشمنٹ اورشہبازشریف کے درمیان مس انڈراسٹنڈنگ؟

نگران وزیراعظم وہی جو نام راجہ ریاض دے گا۔ اصل فریق کی نمائندگی کر رہے ہیں

اسلام آباد (کھوج نیوز) نگران وزیراعظم پر پھڈا،اسٹیبلشمنٹ اورشہبازشریف کے درمیان مس انڈراسٹنڈنگ؟ رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم وہی جو نام راجہ ریاض دے گا۔ اصل فریق کی نمائندگی کر رہے ہیں‘‘۔ نگران وزیراعظم پر اسٹیبلشمنٹ سے حکومت کی انڈرسٹینڈنگ نہیں ہو پا رہی۔ علمِ ریاضی کے رہنما اُصول بتاتے ہیں کہ نگران سیٹ اَپ، الیکشن کمیشن و نیب سربراہان کی تقرری عملاً اسٹیبلشمنٹ کی اُمنگوں کے عین مطابق رہی ہے۔ ہمیشہ جو تعیناتی بھی اسٹیبلشمنٹ کی تابع فرمان رہتی ہے ۔

نگران سیٹ اَپ نے تو بے رنگ ،بے بو ،بے ذائقہ رہنا ہے،اقتدارسو فیصد اسٹیبلشمنٹ کو منتقل ہو جانا ہے۔ اس دفعہ اسٹیبلشمنٹ کی ایک ترجیح ، نگران وزیراعظم امریکہ اور IMF کو بھی جچ جائے ۔ چنانچہ اسٹیبلشمنٹ کیطرف آنے والے ممکنہ ناموں میں حفیظ شیخ ، رضا باقر ، محمد میاں سومرو میں مشترک عناصر کہ ماہرِ اقتصادیات بھی اور امریکہ کے منظور نظر بھی ہیں۔ پہلے اسحاق ڈار بعد ازاں شاہد خاقان عباسی اور فواد حسن فواد کے نام شایدنواز زرداری میٹنگز میں فائنل ہوئے۔ چند دن پہلے جلیل عباس جیلانی کا نام بھی آ چُکاکہ اسٹیبلشمنٹ کو کسی ایک پر مطمئن کیا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button