پاکستان

نگران وزیراعظم کا معاملہ، حفیظ شیخ اور اسحاق ڈار میں ریس ‘ 24گھنٹے میں اعلان متوقع

حفیظ شیخ کا نام پیپلزپارٹی کی طرف سے اور ن لیگ کی طرف اسحاق ڈار کا نام فائنل کیا گیا ہے، اب اپوزیشن لیڈر نے بھی تین کے پینل پر اتفاق کرلیاہے۔

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کے لئے حفیظ شیخ اور اسحاق ڈار میں ریس لگ گئی اس کے لئے آئندہ 24 گھنٹے میں اعلان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کے لئے 3ناموں کو شارٹ لسٹ کر دیا گیا اور صرف دو ناموں پر غور کیا جا رہا ہے ان میں حفیظ شیخ اور اسحاق ڈار شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نگران سیٹ اپ کمیٹی نے یہ نام وزیراعظم کو بھیج دیئے ہیں اور اب شہبازش ریف اپوزیشن لیڈر سے حتمی مشاور ت کریں گے جبکہ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے آج اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیااور پارٹی قائد نواز شریف سے بھی مشاورت مکمل کر لی ہے اب اپوزیشن لیڈر نے بھی تین کے پینل پر اتفاق کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حفیظ شیخ کا نام پیپلزپارٹی کی طرف سے دیا گیا۔ ن لیگ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم لانا چاہتی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات میں نگران وزیر اعظم کا فیصلہ کیا جائے گا۔ نگران وزیراعظم نے اعلان آئندہ 24 گھنٹے میں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button