پاکستان

نگران وزیراعظم کا معاملہ، وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں ملاقات بے نتیجہ ختم

ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی لیکن ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، فیصلہ ہوا ہے کہ کل پھر ایک نشست ہوگی: اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان نگران وزیر اعظم کے نام پر اتفاق نہ ہوسکا اور آج ہونے والی مشاورتی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بتایا کہ ملاقات اچھے ماحول میں ہوئی لیکن ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہوسکا، فیصلہ ہوا ہے کہ کل پھر ایک نشست ہوگی۔ اس حوالے سے وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے قائدحزب اختلاف راجہ ریاض کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، وزیرِ اعظم اور قائد حزبِ اختلاف کے درمیان نگران وزیرِ اعظم کے ناموں پر مشاورت کا پہلا دور ہوا، فیصلہ کیا گیا کہ قومی معاملے پر مزید سوچ بچار کے بعد کل 11 اگست کو دوبارہ مشاورت کی جائے گی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم نے قائدحزب اختلاف کو نگران وزیرِاعظم کی تقرری کیلئے مشاورت سے متعلق ملاقات کی دعوت دی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button