پاکستان
نگران وزیراعظم کا معاملہ، وزیراعظم نے کونسا نام فائنل کیا؟ مریم اورنگزیب نے بتا دیا
نگران وزیراعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی' وزیراعظم نے ابھی تک نگران وزیراعظم کے لئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کا معاملہ، وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کس کا نام فائنل کیا ؟ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سچ بتا دیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم موزوں ترین امیدوار کیلیے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے بتایاکہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔