پاکستان

نگران وزیراعظم کون ہوگا؟ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں مشترکہ ناموں کا انتخاب

مشترکہ ناموں کی جانچ پڑتال کے بعد تین ناموں کا انتخاب کیا جائے گا' مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تین ناموں کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دی جائے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعظم کون ہوگا اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں مشترکہ ناموں کا انتخاب کرلیا گیا ہے اور اس کے لئے مشاورت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان رابطے اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں نے نگران وزیراعظم کیلئے مشترکہ ناموں کا انتخاب کر لیا،مشترکہ ناموں کی جانچ پڑتال کے بعد تین ناموں کا انتخاب کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے تین ناموں کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے نام پر پنڈی والوں سے بھی بات ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے کبھی اپنا نام نگران وزیراعظم کے لیے نہیں دیا اور نہ کسی اسٹیج پر ایسی کسی خواہش کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button