پاکستان

نگران وزیراعظم کی تقرری، اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے تلخ کلامی کا انکشاف

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے پیش کیے گئے ناموں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کردیا

لاہور(کھوج نیوز) نگران وزیراعظم کی تقرری پر مشاورت کے دوران شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان شدید اختلافات کا انکشاف سامنے آگیا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ راجہ ریاض نے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی جانب سے پیش کیے گئے ناموں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کی تقرری پر وزیراعظم شہباز شریف اور راجہ ریاض کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔ واضح ہو کہ راجہ ریاض کی جانب سے پیش کیے گئے ناموں میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نام بھی شامل ہے جبکہ راجہ ریاض نے گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کے لئے ہونے والی مشاورت میں وزیراعظم میاں شہباز شریف کو باور کروائیں گے کہ اپوزیشن لیڈر کی طاقت کیا ہوتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button