پاکستان
نگران وزیراعظم کی تقرری؛وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر کے پاس کتناوقت رہ گیا؟
صدر مملکت عارف علوی نے شہباز شریف سے نگراں وزیراعظم کا نام طلب کر لیا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) نگران وزیراعظم کی تقرری کے لئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے پاس کتنا وقت رہ گیا؟معالہ کُھل گیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے پاس نگراں وزیراعظم کا نام تجویز کرنے کا آج آخری دن ہے، آج بھی نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔کھوج نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے شہباز شریف سے نگراں وزیراعظم کا نام طلب کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی کی تحلیل کو 3 روز گزر گئے مگر شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر تاحال کوئی نام فائنل نہیں کر سکے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب پی ڈی ایم سمیت اتحادی جماعتوں کو عشائیے پر بلایا تھا، ان کا موقف تھا کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے بھی بات چیت کی گئی، مزید بات بھی کریں گے۔