پاکستان

نگران وزیراعظم کے لئے حفیظ شیخ کا نام فائنل

حفیظ شیخ کا نام اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے دیا گیا تھا کیونکہ نگران سیٹ اپ میں آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کی دوسری قسط کے حصول کیلئے روابط کو خوشگوار رکھنا لازم ہے

لاہور(کھوج نیوز) نگران وزیراعظم کے لئے سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا نام فائنل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کا باقاعدہ اعلان کل تک ہونے کا امکان ہے۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کے لئے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کا نام فائنل کر دیا گیا ہے جبکہ حفیظ شیخ اس سے قبل تین مختلف ادوار میں وزیر خزانہ کے منصب پر فائز رہے ہیں۔ ان کا نام اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے دیا گیا تھا جسے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے بھی منظور کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ کو نگران وزیراعظم مقرر کرنے کا مقصد ملک کو درپیش بدترین معاشی صورتحال سے نکالنا ہے کیونکہ ان کا تعلق آئی ایم ایف سے بھی ہے اور نگران سیٹ اپ میں آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کی دوسری قسط کے حصول کیلئے روابط کو خوشگوار رکھنا لازم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button