پاکستان

نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو 19کابینہ اراکین نے استعفے جمع کروا دیئے

19 کابینہ اراکین نے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو پیش کردیئے ہیں جب کہ8 اراکین نے استعفے ابھی تک وزیراعلیٰ کے پاس جمع نہیں کرائے

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے صوبائی کابینہ سے استعفے مانگ لیے جس کے بعد 19 کابینہ اراکین نے اپنے اپنے استعفے جمع کروا دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ 19 کابینہ اراکین نے استعفے نگران وزیراعلیٰ کو پیش کردیئے ہیں جب کہ8 اراکین نے استعفے ابھی تک وزیراعلیٰ کے پاس جمع نہیں کرائے۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کیے جانے کے بعد 21 جنوری 2023 کو اعظم خان کو نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا تھا اور انہوں نے اسی روز اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ 26 جنوری کو گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے گورنر ہاؤس میں نگران کابینہ سے حلف لیا تھا۔31 جولائی کو الیکشن کمیشن نے وزیراعلی کو کابینہ سے سیاسی وابستگی رکھنے والے وزرا کو ہٹانیکا کہا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button