نگراں حکومت عوام پر پٹرول بم گرانے کیلئے تیار، کتنی قیمتیں بڑھیں گی؟ اہم خبر آگئی
اوگرا نے یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک کیلئے پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لیٹراور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کرے گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں حکومت بھی عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری مکمل کرلی چکی ہے ، یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے کا امکان ہے؟ اہم خبر سامنے آگئی۔
۔ تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر سے آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک کیلئے پٹرول کی قیمت میں 10روپے فی لیٹراور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ تجویز کرے گی۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہونے اور پاکستان میں روپے کی قدر میں مزید گراوٹ کی وجہ سے 31 اگست کو پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا قوی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 2 روپے اضافے کی تجویز ہے، مٹی کے تیل اور پٹرول پر لیوی برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ جبکہ آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے بھی پٹرولیم مصنوعات مہنگی کیے جانے کا فیصلہ متوقع ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 24 اگست سے مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ بینچ مارک برینٹ خام تیل 16 اگست کو 82 ڈالر کے مقابلے میں 84 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا تھا جبکہ عرب لائٹ کا خام تیل جو پاکستان استعمال کرتا ہے، وہ 88 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔