پاکستان
نگراں حکومت کا فیصلہ، بجلی صارفین پر ”جلے پر نمک چھڑکنے کے مترادف”
وفاقی حکومت نے400 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بجلی بل آئندہ 6 ماہ کی اقساط میں وصول کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں حکومت کا عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا فیصلہ بجلی صارفین پر ”جلے پر نمک چھڑکنے کے مترادف ” ہے جو شہریوں کیلئے بڑی پریشانی بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرصدارت بجلی کے زائد بلوں پر مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے دی گئی سفارشات پر آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد عوام کو ریلیف دیا جاسکتا ہے۔ 400 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چار سو یونٹ تک بجلی بل آئندہ چھ ماہ کی اقساط میں وصول کئے جائیں گے، آئی ایم ایف کی رضا مندی کے بعد صارفین کیلئے ریلیف کا اعلان کیاجائے گا۔