پاکستان

نگراں حکومت 90 دن کی بجائے کتنے ماہ تک اقتدار میں رہے گی؟ الیکشن کمیشن نے بتا دیا

عام انتخابات 90دنوں کی بجائے اپریل میں ہوں گے، 6ماہ حلقہ بندی، 1ماہ مقدمہ بازی جبکہ 3 ماہ الیکشن کے لئے دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد(کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں حکومت 90 دن کی بجائے کتنے ماہ تک اقتدار میں رہے گی؟ الیکشن کمیشن نے بتا تے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری ک دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات 90دنوں کی بجائے اپریل میں ہوں گے ، جس میں 6ماہ حلقہ بندیوں کے لئے ، 1 ماہ مقدمہ بازی اور 3ماہ الیکشن کے لئے دیئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے۔ الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں نئی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں کرنیکا فیصلہ کیا ہے اور حلقہ بندیوں کے لیے 4 ماہ کا وقت مختص کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، حلقہ بندیوں کی حتمی اشاعت 14دسمبرکو کی جائیگی، ملک بھر میں8 ستمبر سے7 اکتوبر تک حلقہ بندیاں کی جائیں گی، اکتوبر سے 8 نومبر تک حلقہ بندیوں سے متعلق تجاویز دی جائیں گی، 5 ستمبرسے7 ستمبر تک قومی وصوبائی اسمبلیوں کا حلقہ بندیوں کا کوٹہ مختص کیا جائیگا، حلقہ بندیوں سے متعلق انتظامی امور 31 اگست تک مکمل کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کی حلقہ بندی کمیٹیاں 21 اگست تک قائم کردی جائیں گی، الیکشن کمیشن 10 نومبر سے 9 دسمبر تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات پر فیصلے کریگا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں کو 14 دسمبر تک حتمی شکل دی جائے گی،14 دسمبر تک حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول کا اعلان کریگا۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ ڈیجیٹل مردم شماری کی حتمی اشاعت کردی گئی ہے، الیکشن ایکٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرنیکا پابند ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button