پاکستان

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ہماری حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے اور جمہوری منتقلی کے دور میں آئینی تسلسل فراہم کرے: انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعظم ہائوس میں ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ہونے والی ملاقات میں امریکی سفیر نے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کرنے کی خواہش بھی کی۔ انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں تعلقات کی جڑیں باہمی احترام، مشترکہ مفادات و اقدار پر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے اور جمہوری منتقلی کے دور میں آئینی تسلسل فراہم کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button