نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نوازشریف سے ملنے لندن پہنچ گئے؟
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا لندن میں 3 روز تک قیام ، بعض اہم ملاقاتوں میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ لندن کب جائیں گے اور کیا وہ قائد مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کریں گے؟ سب پتا چل گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا لندن میں 3روز تک قیام کے ساتھ ساتھ لندن میں قیام کے دوران ان کی بعض اہم ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ انوار الحق کاکڑ اسٹیبلشمنٹ کا پیغام لے کر لندن میں رہائش پذیر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملنے جا رہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی آج ہونے والی غیر معمولی بیٹھک میں صرف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز شریک ہوں گے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق اہم ملاقات میں ن لیگ کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بیانیے پر مشاورت ہوگی جب کہ پارٹی قائد کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ نواز، شہباز شریف اور مریم نواز آج کی بیٹھک میں مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں کے تحفظات پر بھی مشاورت کریں گے۔