پاکستان

نیا توشہ خانہ ریفرنس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کیلئے ایک نیا امتحان شروع

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیب کی درخواست منظور، نیا توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لئے ایک نیا امتحان شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے ریفرنس پر سماعت کی۔ عدالت میں ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 11 روزہ جسمانی ریمانڈکے بعد پیش کیا گیا۔احتساب عدالت اسلام آباد نے دونوں ملزمان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں اڈیالہ جیل میں رکھنے کا حکم دیا۔

نیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا نہیں کی اور مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان شامل تفتیش ہوگئے ہیں اور اپنے ہاتھ سے لکھا ہوا بیان تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے جبکہ بشری بی بی نے بھی تحریری بیان نیب ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے جبکہ نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button