نیب ترامیم بحالی کافیصلہ،بانی پی ٹی آئی نےمقدمات سےریلیف لینےکا فیصلہ کرلیا
بانی پی ٹی آئی نےنیب ترامیم بحالی فیصلے کےبعد مقدمات سے ریلیف لینےکا فیصلہ کرتے ہوئے وکلا کے ذریعے نیب کورٹ میں بریت کی پہلی درخواست دائرکردی
راولپنڈی(کھوج نیوز)سپریم کورٹ سےنیب ترامیم بحالی کےفیصلے کےبعد بانی پی ٹی آئی نےمقدمات سےریلیف لینے کا فیصلہ کرلیا۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کےجج ناصرجاوید رانا نےسماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی نےنیب ترامیم بحالی فیصلے کےبعد مقدمات سے ریلیف لینےکا فیصلہ کرتے ہوئے وکلا کے ذریعے نیب کورٹ میں بریت کی پہلی درخواست دائرکردی۔
وکلائے صفائی نے کہا کہ اس ریفرنس میں بشری بی بی کی درخواست بریت پہلے ہی دائر ہے، بانی پی ٹی آئی کی درخواست کو بشری بی بی کی درخواست بریت کے ساتھ منسلک کر دیا جائے۔
نیب وکلا نے عمران خان کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہی عدالت ریفرنس کی سماعت کر سکتی ہے جو عدالتی دائرہ اختیار میں ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کیس متاثر نہیں ہوتا، وکلائے صفائی کو پہلے دائرہ اختیار چیلنج کرنا چاہیے تھا وہ درخواست بریت پر آگئے، اگر عدالت اس ریفرنس کی سماعت نہیں کر سکتی تو بری کیسے کر سکتی ہے، بریت سے قبل تو دائرہ اختیار کا تعین ہونا چاہیے۔