پاکستان

نیب ترامیم کیس کا تحریری فیصلہ، عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ

موجودہ مقدمے میں بھی ترامیم غیر آئینی ہونے سے ہم قائل نہیں ہو سکے' بہت سی ترامیم کے معمار عمران نیازی خود تھے' بانی پی ٹی آئی نے نیک نیتی سے درخواست دائر نہیں کی

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کا تحریری فیصلہ سنا دیا ہے جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پرویز مشرف نے آئینی جمہوری آرڈر کو باہر پھینکا اور اپنے لیے قانون سازی کی۔ پرویز مشرف نے اعلی عدلیہ کے ان ججز کو ہٹایا جنہوں نے غیر آئینی اقدام کی توسیع نہیں کی۔ مشرف دور میں بنائے گئے قانون کے دیباچہ میں لکھا گیا کہ نیب قانون کا مقصد کرپشن کا سدباب ہے۔ جن سیاستدانوں یا سیاسی جماعتوں نے پرویز مشرف کو جوائن کیا انہیں بری کردیا گیا۔ نیب قانون کا اصل مقصد سیاستدانوں کو سیاسی انتقام یا یا سیاسی انجینئرنگ تھا۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ درخواست اور سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کے مطابق نہیں۔ موجودہ مقدمے میں بھی ترامیم غیر آئینی ہونے کے حوالے سے ہم قائل نہیں ہو سکے۔ان ترامیم میں سے بہت سی ترامیم کے معمار عمران نیازی خود تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے نیک نیتی سے درخواست دائر نہیں کی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ سپریم کورٹ کو قانون سازی کو جلد ختم کرنے کے بجائے اس کو بحال رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اگر کسی قانون کی دو تشریحات ہوں تو قانون کے حق میں آنے والی تشریح کو تسلیم کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button