پاکستان

نیب نے نوازشریف، آصف زرداری اور گیلانی کو بڑا جھٹکا دے دیا

نیب کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف،آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا ریکارڈ جمع کروا دیا گیا

اسلام آباد( اپنے رپورٹر سے ، مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب بیورو (نیب) نے کارروائی کرتے ہوئے نوازشریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو بڑا جھٹکا دیکر بولتی بند کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے آج مزید 18 ریفرنسز کا ریکارڈ اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جمع کروا دیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف،آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا ریکارڈ جمع کروا دیا گیا،جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس کا ریکارڈ بھی جمع کروایا گیا۔ نیب حکام نے تینوں ریفرنس احتساب عدالت نمبر 3 میں جمع کروائے،آصف زرداری کیخلاف 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروایا گیا۔ 80 ریفرنسز میں 44 کا ریکارڈ احتساب عدالت میں جمع کروایا جا چکا ہے اور عدالتی حکام جمع ریکارڈ کی جانچ پڑتال میں مصروف ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button