نیب نے 6ماہ میں 7ارب روپے حکومتی خزانوں میں جمع کرا دیئے
نیب نے 25 کروڑ 98 لاکھ، 52 ہزار 692 روپے حکومت سندھ کے خزانے میں بھی جمع کرائے
لاہور(کھوج نیوز)نیب نے جنوری سے جولائی 2024 میں7ارب روپے کی رقم جمع کر کے قومی و صوبائی خزانوں میں جمع کرا دی ہے۔ نیب اعلامیہ میں بتایا گیا کہ نیب بدعنوانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کر کے بھاری رقوم برآمد کر چکا ہے۔نیب نے 2.1 ارب، 30 کروڑ، 34 لاکھ، ا ہزار 48 روپے وفاقی حکومت کے خزانے میں جمع کرائی ہے
. نیب نے 25 کروڑ 98 لاکھ، 52 ہزار 692 روپے حکومت سندھ کے خزانے میں جمع کرائے، نیب نے 13 کروڑ 66 لاکھ 11 ہزار 951 روپے حکومت پنجاب کے خزانے میں جمع کرائے،نیب نے 5 لاکھ روپے واگزار کرا کے پی کے حکومت کے خزانے میں اور 4 کروڑ 35 لاکھ 97 ہزار 325 روپے حکومت بلوچستان کے خزانے میں جمع کرا دیا ۔
نیب اعلامیہ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بڑے پیمانے پر عوام کو دھوکہ دینے کے 34 واقعات میں 21 ہزار 760 خاندانوں کو 4 ارب سے زائد رقم تقسیم کی گئی،نیب نے مختلف تحقیقات، پلی بارگینز کے ذریعے رقوم اکٹھی کی تھیں.