پاکستان

نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیشرفت نے سب کو چونکا دیا

آصف زرداری،نواز شریف،یوسف رضا گیلانی، شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا

اسلام آباد( کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیشرفت سامنے آنے کے بعد سب چونک کر رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کے فیصلے کی روشنی میں نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے،اسلام آباد کی احتساب عدالت میں تمام کیسز کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا۔ نیب ٹیموں نے 81 کرپشن کیسز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا۔ آصف زرداری،نواز شریف،یوسف رضا گیلانی،شاہد خاقان عباسی،مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے ریفرنسز کا ریکارڈ احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس کے علاوہ مراد علی شاہ،شرجیل میمن اور اومنی گروپ کے کیسز کا ریکارڈ بھی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس وقت احتساب نمبر ایک میں جج محمد بشیر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ احتساب عدالت نمبر دو اور تین کے اسٹاف کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیا گیا،جبکہ احتساب عدالت نمبر دو اور تین کے ججز بھی تعینات کئے جائیں گے۔ جج محمد بشیر نے احتساب عدالت کے رجسٹرار کو کیسز کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button