پاکستان

نیکٹا کانفرنس’ دہشتگرد تنظیموں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا فیصلہ

تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا اور کہا کہ پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور پرامن ملک بنایا جائے گا

اسلام آباد(کھوج نیوز) نیشنل کانٹر ٹیرر ازم اتھارٹی (نیکٹا) کانفرنس میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اداروں کی مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کا اعلان کرتے ہوئے ان کو جڑ سے اکھاڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیکٹا کی ماہانہ کانٹر ٹیررازم انٹیلی جنس کانفرنس ہوئی جس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ نیکٹا اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال اورممکنہ خطرات کا جائزہ لیا گیا اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قابل عمل انٹیلی جنس کا تبادلہ کیا گیا۔

کانفرنس میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کوششوں سے دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم کیا اور کہا کہ پاکستان کو مکمل طور پر محفوظ اور پرامن ملک بنایا جائے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اداروں کی مشترکہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کالعدم قرار دی گئی تنظیموں بشمول حافظ بہادر گروپ اورمجید بریگیڈ کے خلاف آئندہ کے اقدامات پرغور کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button