پاکستان

ن لیگی ایم این ایز اور ایم پی ایز کی لاشیں مسلم لیگ ن کے قبرستان میں دفن’ اعتزاز احسن کا چونکا دینے والا انکشاف

جتنے بھی فارم 45 ہیں اس میں اوور رائٹنگ کرکے 22کو 822 بنا دیا، فارم 45 اور 47 ایک دوسرے سے ملتے نہیں ہیں: اعتراز احسن کا دعویٰ

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سینئر قانون دان اعتراز احسن نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ ن لیگی ایم این ایز اور ایم پی ایز کی لاشیں مسلم لیگ ن کے قبرستان میں دفن ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سینئر قانون دان اعتراز احسن کا کہنا تھا کہ فارم 45کی لاش اس وقت مسلم لیگ کے ہر ایم این اے، ایم پی کے گھر موجود ہے۔ جتنے بھی فارم 45 ہیں اس میں اوور رائٹنگ کرکے 22کو 822 بنا دیا، فارم 45 اور 47 ایک دوسرے سے ملتے نہیں ہیں۔ ان فارم کا جائزہ لینے کے لیے سیکشن 100 کے تحت اس کو چیک کرنے کے لیے ہر شہری درخواست دے سکتا ہے۔ ہر شہری اس پہ درخواست ضرور دے کیونکہ الیکشن کمیشن کو یہ اختیار ہے کہ وہ ایک سال کے بعد فارم 45 ضائع کر سکتی ہے۔ لہٰذا سیکشن 100 کے تحت درخواست دیں کیونکہ یہ تمام ارکان فارم 45 کے نہیں فارم 47 کی پیداوار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button