ن لیگی حکومت گرانے میں نوازشریف کے کونسے رشتے دار شامل تھے؟ نام سامنے آگئے
اگر نواز شریف کو ہٹانے میں آئی ایس آئی ملوث تھی تو نواز شریف کے رشتہ دار جنرل نوید مختار بھی اس میں شامل تھے کیوںکہ اس وقت ڈی جی تو وہ تھے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کی 2017ء میں حکومت گرانے میں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے کونسے رشتے دار شامل تھے؟ تمام کے تمام نام سامنے آگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر فرض کر لیا جائے کہ 2017ء میں ن لیگ کی حکومت کو جنرل فیض اور جنرل باجوہ نے مل کر ہٹایا تھا تو اس وقت ڈی جی آئی ایس آئی جنرل نوید مختار تھے، جنرل فیض نہیں اور جنرل نوید مختار نواز شریف کے رشتہ دار بھی ہیں۔ اگر نواز شریف کو ہٹانے میں آئی ایس آئی ملوث تھی تو آپ کے رشتہ دار بھی اس میں شامل تھے کیوںکہ ڈی جی تو وہ تھے اور اگر ڈی جی کی اتنی رٹ نہیں تھی کہ ان کے ماتحت افسر یعنی ڈی جی سی فیض حمید نے اتنی بڑی سازش کر لی تو فوج کی چین آف کمانڈ ٹوٹ گئی۔ اس پر اسٹیبلشمنٹ کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔ پھر تو وہاں ہر شخص آزاد ہے۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا محاسبہ ہو گا تو نواز شریف اپنے رشتے دار جنرل نوید مختار کے ساتھ کیا کریں گے؟