ن لیگی صدارت کا تاج کس کے سر سجھے گا؟ مریم نواز یا حمزہ شہباز، پی ٹی آئی کا سیاسی وارت کون ہوگا؟ اہم خبر آگئی
ن لیگ کی صدارت کے معاملہ میں مریم نواز کو حمزہ شہباز پر سبقت حاصل جبکہ پی ٹی آئی کا سیاسی وارث بشریٰ بی بی اور عمران خان کی بہن علیمہ خان میں سخت مقابلہ ہے
لاہور(کھوج نیوز) ن لیگی صدارت کا تاج کس کے سر سجھے گا؟ مریم نواز یا حمزہ شہباز ، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا سیاسی وارث کون ہوگا؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار دہائیوں سے سیاسی منظر پر چھائی شخصیات اپنی اپنی اننگز کھیل چکیں، ان میں سے اکثر 70 کے پیٹے میں ہیںلیکن ابھی تک کم از کم دو بڑی جماعتوں میں یہ طے نہیں ہوا کہ ان کا اگلاسیاسی وارث کون ہوگا؟مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں کو ابھی طے کرنا ہے کہ ان جماعتوں کی مستقبل کی سیاست کس کے ہاتھ میں دی جائے گی۔ دنیا بھر کی سیاست میں یہ اصول رائج ہے کہ سب کچھ پہلے سے طے کردیاجاتا ہے کہ بڑھاپے کی صورت میں یا کسی ناگہانی واقعے کے بعد پارٹی کس کو اپنا لیڈر چنے گی؟ تضادستان میں چونکہ وراثتی سیاست کا زور ہے اس لئے یہاںبھی جانشین طے ہونے چاہئیں مگر پارٹیوں کو چلانے والی بوڑھی نسل اقتدار اور اختیار ابھی آگے دینے پر تیار نظر نہیں آتی۔
اصولی باتیں ایک طرف، نظریات کو بھی چھوڑیں سچ تو یہ ہے کہ پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کا دوسرا نام ہے۔ آج بلاول پارٹی کا نام بدل کر بلاول لیگ رکھ لے تو سارے جیالے اس پارٹی میں چلے جائیں گے، اسی طرح مسلم لیگ بھی شریف خاندان کا دوسرا نام ہے، نواز شریف ہوں یا ان کے بھائی شہباز شریف یا پھر مریم اور حمزہ سبھی مسلم لیگ ن کے ستارے ہیں اور جب بھی پارٹی کا کوئی وارث مقررہوگا وہ شریف خاندان ہی میں سے ہوگا۔ تحریک انصاف لاکھ کہتی رہے کہ وہ وراثتی سیاست پر یقین نہیں رکھتی مگر حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کی بہن علیمہ خان کوئی عہدہ نہ ہونے کے باوجود سب پارٹی عہدیداروں پر بھاری ہیں۔ عمران خان کی تیسری اہلیہ بشری بی بی تو حکومت کے دنوں میں حکومت اور پارٹی کے معاملات میں فائنل اتھارٹی رکھتی تھیں ،گویا عمران خان وراثتی سیاست سے لاکھ انکار کریں ان کا وارث بھی انہی کے خاندان سے ہوگا تو لوگ اسے مانیں گے ورنہ پارٹی کے اندر تقسیم پیدا ہو جائے گی۔