پاکستان
واہ جی واہ، اب پارلیمنٹ ہاؤس کی گیلری انسانوں کی بجائے بلیاں راج کریں گی
واہ جی واہ، پارلیمنٹ ہاؤس کی گیلری میں بلی نے بچے دیدیے ' ہم نے پارلیمنٹ میں بلیاں خود چوہوں کو پکڑنے کیلئے رکھی ، پارلیمنٹ میں سی ڈی اے کے عملے کی انوکھی منطق

اسلام آباد( نیوز رپورٹر، آن لائن )جنگلی جانور اور بندر کی انٹری کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی گیلری میں بلی نے بچے دیدیے۔ گزشتہ ہفتے ایک جنگلی بلی پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں دیکھی گئی تھی جس کے بعد اب خبر سامنے آئی ہے کہ بلی نے بچے دے دیے ہیں۔
بلی نے پارلیمنٹ کے گراؤنڈ فلور پر ایک راہداری کے باہر بچے دئیے ۔پارلیمنٹ میں سی ڈی اے کے عملے کی انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پارلیمنٹ میں بلیاں خود چوہوں کو پکڑنے کیلیے رکھی ہیں ،بلی کا بچے دینا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ہم نے بلی اور اس کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک جنگلی جانورپارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا تھا،کچھ روز قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ایک بندر آگیا تھاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی ۔