پاکستان
وزارت داخلہ کا آئی جی اسلام آباد کو مراسلہ’ وفاقی دارالحکومت میں بڑی پابندی عائد کر دی
اسلام آباد کی حدود میں کسی غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا: وزارت داخلہ کا مراسلہ
اسلام آباد(کھوج نیوز) وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو مراسلہ لکھا جس میں وفاقی دارالحکومت میں بڑی پابندی عائد کردی گئی یہ پابندی ایس سی او اجلاس کے موقع پر لگائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے موقع پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کو فول پروف سکیورٹی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں کسی غیرقانونی اجتماع کی اجازت نہیں ہے، ایس سی او اجلاس کے موقع پر کوئی احتجاج یا لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں کسی بھی احتجاج یا لاک ڈاؤن کو روکنے کے احکامات جاری کیے لہذا ضلعی انتظامیہ فول پروف سکیورٹی کیلئے ہرممکن اقدامات کرے۔