پاکستان
وزارت دفاع میں اہم ترین تعیناتی کردی گئی
وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے
اسلام آباد(کھوج نیوز) وزارت دفاع میں اہم ترین تعیناتی کردی گئی ،رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع تعینات کر دیا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری دفاع تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق نئے سیکرٹری دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لیے کی گئی ہے، سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے ہوگا۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل محمد علی 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری رہیں گے۔