پاکستان

وزرا کے محکموں میں مداخلت،وزیراعلیٰ کے پی کی کرسی ڈگمگانے لگی،اختلافات شدت اختیار کرگئے

وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے خلاف سابق و موجودہ ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل گروپ متحرک ہوگیا ہے

پشاور(کھوج نیوز)وزرا کے محکموں میں مداخلت،وزیراعلیٰ کے پی کی کرسی ڈگمگانے لگی،اختلافات شدت اختیار کرگئے۔کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف خیبرپختوخوا کے ممران اسمبلی اور اہم کارکنان میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کرسی خطرے میں پڑ گئی،تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کے خلاف سابق و موجودہ ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل گروپ متحرک ہوگیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض گروپ کو گورننس اور مبینہ بدعنوانی پر تحفظات ہیں۔
ذرائع کے مطابق ناراض وزرا محکموں میں وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کی غیر معمولی مداخلت پر بھی نالاں ہیں۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے۔بیرسٹر سیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو تمام ارکانِ اسمبلی کا اعتماد حاصل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button