پاکستان
وزیاعظم شہبازشریف نےاسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کا اہم اجلاس طلب کرلیا
ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کا اجلاس آج تین بجے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں آرمی چیف سمیت کونسل کے تمام ممبران شریک ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیاعظم شہبازشریف نےایس آئی ایس سی کا اہم اجلاس طلب کرلیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف نےاسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹیشن کونسل کااجلاس طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی ایف سی کا اجلاس آج تین بجے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں آرمی چیف سمیت کونسل کے تمام ممبران شریک ہوں گے۔
اجلاس میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ دی جائے گی اور سرمایہ کاری سے متعلق پیشکشوں کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ اجلاس میں سرمایہ کاروں کی مشکلات سےمتعلق غورہوگا۔