پاکستان
وزیراعظم آج نوجوانوں میں چیک کیوں تقسیم کریں گے؟خبر آگئی
شہباز شریف آج لاہور میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے

لاہور(کھوج نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف آج لاہور میں وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت نوجوانوں میں چیک تقسیم کریں گے۔ وزیرِ اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے تحت باصلاحیت نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان شرائط پر قرض فراہم کیا جا رہا ہے۔
خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اسکیم میں خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف آج سیالکوٹ کا دورہ بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم سیالکوٹ ویمن یونیورسٹی میں 4 بجے لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کریں گے۔