وزیراعظم آفس نے کفایت شعاری پالیسی کی دھجیاں اڑا دیں
دواون کی خریداری میں پیپرا رولز کی خلاف ورزی '10 کروڑ سے زائد کا اعزازیہ بانٹا گیا'78 لاکھ سے زائد کی دوائیں رولز کی خلاف ورزی میں خریدیں
اسلام آباد (کھوج نیوز) پوری حکومت کیلئے کفایت شعاری کی پالیسی منظور کرنے والا وزیراعظم آفس اسی پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور اپنے ہی ملازمین کو اعزازیہ دینے میں ملوث پایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم آفس نے مالی سال 2022-23 کے دوران آپریشنل اخراجات کے حوالے سے کفایت شعاری کے اقدامات پر عمل نہیں کیا۔دواون کی خریداری میں بھی پیپرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی ۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف سامنے آئے ہیں جس کے مطابق 10 کروڑ سے زائد کا اعزازیہ بانٹا گیا ۔78 لاکھ سے زائد کی دوائیں رولز کی خلاف ورزی میں خریدیں ۔ جب آڈٹ حکام نے وضاحت کیلئے وزیراعظم آفس سے رجوع کیا تو موخر الذکر نے کفایت شعاری کے اقدامات اور باضابطہ انداز سے اعزازیہ کی ادائیگی کے معاملے پر جواب تک دینا گوارا نہ کیا۔