پاکستان

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات’ کیا بات چیت ہوئی؟ اندرونی کہانی منظر عام پر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہائوس میں ہوئی جس میں نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا گیا ہے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ہونے والی مختصر ملاقات میں کون کون سے اہم معاملات طے ہوئے اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیراعظم ہائوس میں ایک ملاقات کی جس میں نگران وزیراعظم کا نام فائنل کر لیا گیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کل اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے ساتھ ملاقات اور مشاورت کے بعد کل ہی نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کر یں گے اور قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیں گے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا الوداعی دورہ بھی کیا جس میں انہوں نے اپنے خطاب کے دوران پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button